پلوامہ کے کئی دیہات کا ’کارڈن اینڈ سرچ‘آپریشن
پلوامہ فوج وفورسز نے جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی دیہات کا ہفتہ کی صبح جنگجو ﺅں کی موجودگی کے پیش نظر ’کارڈن اینڈ سرچ آپریشن‘ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نائیرا اور ٹہاب پلوامہ کے دیہات کا فوج و فورسز نے محاصرہ کرکے تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا۔تاحال یہاں جنگجوﺅں اور فوج فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران یہاں اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے فورسز کی گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا ۔اطلاعات کے مطابق ترچھل اور نائیرا گاﺅں میں نوجوانوں نے مشتعل ہوکر فورسز پر خشت باری کی ۔
اطلاعات کے مطابق مشتعل نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کےلئے فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی۔اس دوران مقامی لوگوں نے الزام عائد کی محاصرے کے دوران فورسز اہلکاروں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئے ۔
Comments are closed.