پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کو رعایت؛30اپریل تک فیس جمع کرنے کی تاریخ مقرر /پرنسپل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن

سرینگر30 //مارچ//یو پی آئی // جموںوکشمیر انتظامیہ نے کورنا وائرس کے پیش نظر نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کو 30اپریل تک تک فیس جمع کرنے کا حکم دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے پرائیوٹ اسکول انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ احکامات پر من وعن عمل کرئے بصورت دیگر کارروائی کیلئے تیار رہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا سائٹوں پر والدین کی جانب سے شکایتیں درج کی گئی کہ پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اُنہیں ان حالات میں بھی مارچ مہینے کا فیس فوری طورپر جمع کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ جموںوکشمیر انتظامیہ نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نجی اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زیر تعلیم طلبا کو رعایت دی گئی ہے کہ وہ 30اپریل تک فیس جمع کرئے جبکہ طلبا سے اضافی فیس وصولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ پرنسپل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے بتایا کہ احکامات پر سبھی پرائیوٹ اسکولوں کو من وعن عملدرآمد کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ جو کو ئی بھی سرکاری حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

Comments are closed.