دہلی کی نچلی عدالت نے گرفتار ڈی ایس پی ؛کی ریمانڈ میں 3اپریل تک توسیع کی

سرینگر30 //مارچ//یو پی آئی // دہلی کی نچلی عدالت نے گرفتار ڈی ایس پی کی ریمانڈ میں 3اپریل تک توسیع کی۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے گرفتا ر ڈی ایس پی دوندر سنگھ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں جج موصوف کے سامنے تحقیقاتی ایجنسی نے دلائل پیش کئے کہ مذکورہ شخص کو مزید دنوں تک پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔ جج موصوف نے ایجنسی کی جانب سے پیش کئے گئے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے گرفتا رڈی ایس پی کی ریمانڈ میں 3اپریل تک توسیع کی ہے۔ بتادیں کہ گرفتار ڈی ایس پی کو دہلی پولیس نے تحویل میں لے لیا اور اُس کے خلاف الگ سے ایف آئی آر بھی درج کیا گیا ہے۔ معلو م ہوا ہے کہ دہلی پولیس گرفتار ڈی ایس پی کے ساتھ پنجاب میں عسکریت کو بڑھاوا دینے کے ضمن میں پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔

Comments are closed.