دھوپ چھائو کے کھیل کے بیچ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
آج سے یکم اپریل تک بالائی حصوں میں برفباری اور میدانوں علاقوں میں بارشوں کا امکان
سرینگر/30مارچ: سوموار کو دن بھر دھوپ چھائو کے بیچ آج سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کی ہے ۔سی این آئی کے مطابق محض دو دونوں تک موسم خشک رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے نئی موسمی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آج یعنی منگل سے بالائی حصوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اثر اندوز ہو رہی ہے اور جموں کشمیر میں 31مارچ سے ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے اور یکم اپریل تک بالائی حصوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہے ۔ خیال رہے کہ امسال وادی کشمیر میں موسم کی صورتحال انتہائی خراب دیکھنے کو ملا اور گزشتہ تین ماہ سے مسلسل خراب موسمی صورتحال کے باعث اہلیان وادی کو کافی پریشانیوںکا سامنا کر نا پڑا ہے ۔ اسی دوران گزشتہ تین دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے بعد محض دو دنوں تک موسم ٹھیک رہا جبکہ سوموار کو بھی دن بھر دھوپ چھائو کا کھیل جاری رہا ۔
Comments are closed.