21اپریل کے بعد لاک ڈاون میں توسیع ابھی زیر غور نہیں /کابینہ سیکرٹری

میڈیا میں آئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حالات دیکھ کر فیصلہ لیا جاسکتا ہے

سرینگر/30مارچ: مرکزی کابینہ سیکریٹری راجیو گوبانے 21روزہ لاک ڈاون میں توسیع کیافواہوں کو غلط قراردیتے ہوئے صاف کیا کہ ملک میں لاک ڈاون کی معیادمیں توسیع مرکزی سرکار کے زیر غور نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14اپریل کے بعد لاک ڈاون جاری رہے گا یا نہیں اس سلسلے میں مرکزی سرکار نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے البتہ یہ حالات پر منحصر ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کیبنٹ سیکریٹری راجیو گوبا نے میڈیا میں آئی ان خبروں کو غلط قراردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ 21روزہ لاک ڈاون میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ راجیو گوبرا نے کہا ہے کہ 14اپریل کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاون جاری رکھنا ہے یا نہیں ابھی تک مرکزی سرکار نے اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے اور نا ہی ابھی یہ معاملہ زیر غور ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ حالات پر منحصر ہے اگر کوروناوائرس کے پھیلائو میں رُکاوٹ آتی ہے تو لاک ڈاون ختم کیا جاسکتا ہے تاہم اگر کووڈ 19اسی طرح پھیلتا گیا تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے کیوں کہ ہمیں پہلے انسانی جانوں کی فکر کرنی چاہئے ۔ گوبا نے کہا کہ اگرچہ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک کو کافی نقصان ہورہا ہے تاہم پہلی ترجیح انسانی جان کی ہے ۔ یاد رہے کہ کوروناوائرس دینا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے جبکہ بھارت میں بھی اس وائرس کی وباء کافی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اب تک 1071اس وائرس میں مبتلاء ہوچکے ہیں جبکہ 33سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیںتاہم بھارت بھر میں روزانہ درجنوں روزانہ اس وائرس کے شکار ہورہے ہیں۔

Comments are closed.