Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سرینگر/ یکم ٖڈسمبر/اے پی آئی/
وادی میںسوائن فلو کا قہر جاری ہے کیونکہ صور ہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج مزید 3مریض زندگی کی جنگ ہار گئے اور اس طرح اس مہلک وائرس کی زد میںآکر اب تک 11افراد ابدی نیندسوگئے۔ صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میںاس وقت بھی کئی مریض زیر علاج ہے ۔تاہم متعلقہ ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں میںفکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اے پی آئی کے مطابق سوائن فلو کی بیماری نے کشمیر وادی میں پوری طرح سے اپنا ڈھیرا جما لیا ۔ ذرائع کے مطابق صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل مزید تین بیمار زندگی کی جنگ ہار گئے اور اس طرح گزشتہ دو ماہ سے سوائن فلو کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 11تک جا پہنچی ۔ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر میڈیکل انسٹی چیوٹ نے 2ہزار کے قریب ویکسین انجکشن خریدنے کا اعلان کیا تھا تاہم عوامی حلقوں کے مطابق وادی میں سوائن فلو کی بیماری میں مبتلا بیماروں اور اس مہلک بیماری سے نجات حاصل کرنے کیلئے لوگوں کو ویکسین( انجکشن) دستیاب ہی نہیں ۔ ادھر محکمہ صحت کی خاموشی پر عوامی حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت خود مہلک بیماری میں مبتلا ہوا ہے اور اس محکمے کو بہتر علاج کی ضرورت ہے جس کی طرف سرکار کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔
Comments are closed.