تہاڑ جیل واقعہ بے تحاشا مارپیٹ کرنے والے اہلکار معطل

سرینگر/یکم دسمبر/کشمیروائر/تامل ناڈ سپیشل پولیس فورس کے جوانوں جو تہارجیل میں حزب سپریم لیڈرسیدصلاح الدین کے فرزند سمیت18کشمیری قیدیوں کی بے تحاشہ مارپیٹ کرنے میں ملوث ہیں کو حکام نے معطل کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کو21نومبر کی رات کو پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔تہارجیل کی سب سے زیادہ نگرانی والی بارک میں مقید حزب سپریموسیدصلاح الدین کے فرزند سمیت18کشمیری نظربندوں نے الزام لگایاتھاکہ21نومبر کی رات کو معمول کی تلاشی کے دوران تمل ناڈ سپیشل پولیس کے اہلکاروں نے انہیں بری طرح زدکوب کرکے لہولہان کردیا۔تاہم اطلاعات کے مطابق جمعرات دیررات گئے تک اس سلسلے میں کوئی ایف آئی آردرج نہیں ہواتھا۔ اس واقعہ سے پوری وادی میں زبردست تشویش کی لہر دوڑ گئی جب اُن میں سے ایک قیدی کو سوپورکی عدالت میں ایک معاملے میں پیشی کیلئے لایا گیا اور اس نے اپنے جسم پر تشدد کے نشانات سیشن جج کو دکھائے۔اس قیدی پربیہمانہ تشددکے نشانات دیکھ کر جج نے اُسے فوری طور اسپتال لیجانے کاحکم دیا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ احتشام کو علاج کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.