ٹنگڈار ، کرناہ ، اونتی پورہ اور شیطان نالہ کے قریب دلدوز حادثات, 4فوجیوں اور 2پولیس  اہلکاروں سمیت  7افراد ہلاک
2خواتین ،ایک کمسن بچی اور ایک فوجی سمیت نصف درجن افراد مضروب

کپوارہ،اونتی پورہ؍یکم دسمبر /
ٹنگڈار،کرناہ ،اونتی پورہ اور شیطانی نالہ بانہال کے قریب دلدوز سڑک حادثات میں 4فوجی اور 2پولیس اہلکاروں سمیت7افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک خاتون، ایک فوجی اور ایک کمسن بچی سمیت نصف درجن افراد زخمی ہوگئے۔اُدھرپولیس کے صوبائی سربراہ منیراحمدخان نے سڑک حادثات میں 2پولیس اہلکاروں کے ازجان ہونے پررنج وغم کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ کنبوں کیساتھ دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔اطلاعات کے مطابق  کپوارہ میں ٹی پی کرالپورہ زیارت شریف کے نزدیک ایک آلٹو کار زیر نمبر JK09A/7899سڑک سے پھسل کر گہری کھائے میںگر کر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار2 افراد 45سالہ حبیب اللہ لون ولد نذید احمد ساکن سلیمان ٹنگڈارجو کہ محکمہ پولیس میں بطور ہیڈ کونسٹیبل تعینات تھا اور اور35سالہ رقیہ بیگم زوجہ شفیق احمد منہاس ساکن چھمکوٹ موقعہ پر ہی دم توڈ بیٹھے جبکہ آلٹو کار ڈرائیور مدثر طارق میر ولد طاریق احمد میر ساکن ٹنگڈار اورآلٹو کار میں سوار 3 افراد عصمت مجید زوجہ حبیب اللہ ،وامق احمد لون ولد حبیب اللہ ساکنان سلیمان ٹنگڈار اورظہرہ شفیق دختر شفق احمد ساکن چھمکوٹ زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ادھر اونتی پورہ میں این ایچ ڈبلیو سڑک بارسوکے نزدیک ایک رٹز کار زیر نمبر JK01R/1390  جس کو ڈرائیور ارشاد شفع کوچھے ولد محمد شفع کوچھے ساکن بمنہ چلا رہا تھا اور ایک آلٹو کے ٹن کار زیر نمبرJK01AB/1496 جس کو ڈرائیور محمد فاروق  ولد محمد اسماعیل ساکن کھڈ پورہ کرنا چلا رہا تھا کے بیچ آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور رٹز کار میں سوار2افراد زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں پر آلٹو کا رڈرائیور محمد فاروق جو کہ محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل کام کرتاتھا زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے غمزدہ کنبوں کیساتھ تعزیت کااظہارکیاجبکہ انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دُعا کی ۔ادھرجموں سرینگر شاہراہ پر شیطانی نالہ بانہال کے قریب گاڑی حادثے کی شکار 4فوجی اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ایک کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق شیطانی نالہ بانہال کے قریب اُس وقت خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب گاڑی زیر نمبر JK02N-6332کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد خون میں لت پت ہو گئے اگر چہ انہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے چار فوجی اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ ایک کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ شیطانی نالہ کے قریب نجی گاڑی میں سوار چار فوجی اہلکار اُس وقت جاں بحق ہوئے جبکہ ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور اُس میں سوار چار اہلکار ہلاک ہوئے ۔ پولیس ذرائع نے حادثے میں مرنے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت پون کمار، وجے کمار ولد رتن لال ، اوم پرکاش ساکنہ رام نگر ادھم پور ، پون کمار ساکنہ اکھنور کے بطور کی ہے جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت جوگندر پال ساکنہ کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چاروں اہلکار ترال میں تعینات تھے اور چھٹی پر گھر جا رہے تھے۔

Comments are closed.