Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سرینگر/یکم دسمبر/کے این ایس/
’’علیحدگی پسندانہ اورپُرتشددسرگرمیوں کی روکتھام‘‘کیلئے مرکزی سرکارنے اہل وادی کوایک مخصوص قسم کاشناختی کارڈفراہم کرنے کافیصلہ لیا،جس میں درج معلومات ہمہ وقت آن لائن دستیاب رہیں گی ۔اطلاعات کے مطابق مرکزی سرکارنے کشمیروادی میں علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں نیزسنگباری اورجلسے جلوسوں کے واقعات پرروک لگانے کیلئے ایک نیامنصوبہ بنایاہے ،جسکے تحت کشمیریوں کوایسے منفردقسم کے شناختی کارڈفراہم کئے جائیں گے ،جن میں عام شہریوں کے بارے میں ہرقسم کی معلومات درج ہونگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے اعلیٰ سیکورٹی حکام اورماہرین کیساتھ اس اقدام کے بارے میں صلاح مشورہ مکمل کیاہے اوربہت جلد اس حوالے سے عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔رپورٹس میں بتایاگیاہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے ہرشہری کی سرگرمیوں اورکام کاج سے متعلق مکمل معلومات تک رسائی کوآسان بنانے کیلئے ہی اہل وادی کومنفردیاخاص قسم کے شناختی کارڈفراہم کئے جائیں گے تاکہ اگرکوئی بھی کشمیری کسی بھی طرح کی غیرقانونی سرگرمی بالخصوص علیحدگی پسندانہ اورسنگباری جیسے پُرتشددسرگرمی کاارتکاب کرے تواُسکوپکڑنے میں سیکورٹی ایجنسیوں کوآسانی ہوگی ۔بتایاجاتاہے کہ جب یہ منفردقسم کے شناختی کارڈاجراء کئے جائیں گے توکشمیرمیں ہرخاص وعام کیلئے صرف اسی شناختی کارڈکواپنے ساتھ رکھنالازمی قراردیاجائیگا،اورکسی بھی دوسرے کارڈکوشناخت کے حوالے سے معتبرتصورنہیں کیاجائیگا۔بتایاجاتاہے کہ مختلف سیکورٹی اورخفیہ ایجنسیوں نے مرکزی وزارت داخلہ اوروزارت دفاع کوپیش کردہ اپنی رپورٹوں میں یہ ظاہرکیاہے کہ کشمیرمیں لوگ بیک وقت کئی شناختی کارڈلیکرگھروں سے نکلتے ہیں ،اورکوئی بھی اس طرح سے سیکورٹی ایجنسیوں کوچکمہ دینے میں کامیاب ہوجاتاہے ۔خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹوں میں یہ انکشاف کیاہے کہ کشمیرمیں بہت سارے لوگ اپنی اصل شناخت یاپہچان کوچھپانے کیلئے الگ الگ شناختی کارڈاستعمال کرتے ہیں ۔میڈیارپورٹس میں حکومتی ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ کشمیریوں کوجونئے کارڈفراہم کئے جائیں گے وہ اُن شناختی بھی تصورہونگے اورایسے شناختی کارڈوں سے متعلق تمام طرح کی معلومات ہمہ وقت آ ن لائن رہیں گی تاکہ کسی بھی طرح کے ملزم تک پہنچنے میں سیکورٹی ایجنسیوں کوآسانی ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق منفردقسم کے شناختی کارڈسبھی کشمیریوں کوفراہم کئے جانے کامعاملہ اسی ماہ نئی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ اورفروغ انسانی وسائل سے متعلق مرکزی وزارت کے اعلیٰ حکام کے درمیان ایک اہم میٹنگ میں زیرغورلایاگیا،اورحتمی فیصلے کیلئے یہ معاملہ مرکزی وزارت داخلہ کے پاس ہے ۔میڈیارپورٹس میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ منفردقسم کے شناختی کارڈاجراء ہونے کے بعدکشمیروادی میں علیحدگی پسندانہ اورمختلف طرزکی خلاف قانون سرگرمیوں پرکافی حدتک روک لگ جائیگی کیونکہ کوئی بھی شخص اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بعدخودکوسیکورٹی ایجنسیوں کی نظروں سے چھپانہیں پائے گا۔
Comments are closed.