سرینگر/24مارچ:سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں منگل کے بعد دو پہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب برادر کشی میں دو سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا ئی جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہو گئے ۔ ادھر معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈلگیٹ علاقے میں اس وقت گولیوں کی آواز سنائی دی گئی جب 144 بٹا لین سی آر پی ایف کے اہلکار ڈیوٹی پر تھے جس دوران دو سی آر پی ایف اہلکاروں میں کسی بات کو لیکر تو تومیں میں ہوئی اور اس نے خطرناک جھگڑے کا رخ اختیار کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں اہلکاروں میں کسی بات کو لیکر اس وقت جھگڑا ہوا کہ دونوں نے اپنی بندوق ایک دوسرے پر تان دی اور گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں دونوں خون میں لت وپت وہی گر پڑے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گولیوں کی آواز سنتی ہی علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ پولیس و سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران جائے وارادت پر پہنچ گئی جنہوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کو اگرچہ نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کو وہاں مردہ قرار دیا ۔ مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل سیجو اور کا نسٹیبل جالا وجے کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہے ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.