اُتر پردیش: خاکی کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کراتا تھا پولیس والا، تین خواتین سمیت چار گرفتار

کیس درج ، تفتیش شروع

سرینگر/22مارچ: اُتر پردیش میں جسم فروشی کے دھندہ میں ملوث ایک پولیس اہلکار کے گھر پر چھاپہ مار کر پولیس نے تین خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو اشخاص فرار ہونے میںکامیاب ہوئے ہے بتایا جارہا ہے کہ سیکس ریکیٹ کے چلنے کی خبر دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ ایک مقامی شہری ہے ، جس نے ہر روز نئے نئے مرد اور خواتین کی آمدورفت کے شک میں پولیس کو جسم فروشی ہونے کی اطلاع دی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں پولیس نے ہفتہ کی رات کو چھاپہ ماری کرکے ایک مرد اور تین خواتین کو حراست میں لیا ہے جبکہ دو مرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ سیکس ریکیٹ کے چلنے کی خبر دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ ایک مقامی شہری ہے ، جس نے ہر روز نئے نئے مرد اور خواتین کی آمدورفت کے شک میں پولیس کو جسم فروشی ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس نے بھی تین خواتین اور ایک مردوں کو حراست میں لے کر ان پر غیر اخلاقی جسم فروشی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔بتادیں کہ بارہ بنکی ضلع کے تھانہ نگر کوتوالی علاقہ کے گاندھی نگر محلہ میں مقامی شہریوں نے پولیس کو یہ اطلاع دی کہ یہاں ایک گھر کے اندر جسم فروشی کا دھندہ چل رہا ہے۔ مقامی شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا اور جائے واقعہ سے ایک مرد اور تین خواتین کو حراست میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ مکان ایک پولیس والے کا ہے اور اس کے تحفظ میں نشے اور جسم فروشی کا دھندہ یہاں ہوتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ دھندہ کافی دنوں سے اس گھر میں چل رہا ہے اور ہر روز نئے نئے لڑکے اور لڑکیوں کو آنا جانا لگا رہتا ہے۔اس سلسلہ میں بارہ بنکی کے پولیس انسپکٹر ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ تھانہ نگر کوتوالی کے تحت گاندھی نگر محلہ کے شہریوں نے پولیس کو یہ اطلاع دی تھی کہ کچھ مشتبہ افراد کا آنا جانا ایک گھر میں ہوتا ہے۔ اسی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ ماری کی اور وہاں سے تین خواتین اور ایک مرد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے خلاف غیر اخلاقی طور پر جسم فروشی کا دھندہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اگر ضلع میں کہیں سے بھی اس طرح کی کوئی اطلاع ملتی ہے ، سخت کارروائی کی جائے گی۔( سی این آئی )

Comments are closed.