ریلوے مسافرین کیلئے 15 اپریل تک 100% ری فنڈ

انڈین ریلویز نے مسافرین سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب عوامی مقامات پر ہجوم کے تدارک کے لئے اگر وہ اپنے ٹکٹس 15 اپریل تک منسوخ کرتے ہیں تو اُنھیں 100% رقم واپس ملے گی۔ اگر ٹرینیں 21 مارچ اور 15 اپریل کے درمیان منسوخ ہوتی ہیں تب بھی مسافرین کو مکمل رقم واپس حاصل ہوگی۔ ریلوے نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ ملک میں اتوار کو کوئی پاسنجر ٹرین نہیں چلائی جائے گی کیوں کہ ’جنتا کرفیو‘ لاگو رہے گا۔

Comments are closed.