کپوارہ اوراونتی پورہ میں دلخراش سڑک حادثات

ایک خاتون اورریاستی پولیس کے 2اہلکارلقمہ اجل،کئی افراد زخمی
کپوارہ،اونتی پورہ؍کپوارہ اوراونتی پورہ میں دلخراش سڑک حادثات کے دوران ایک خاتون اورریاستی پولیس کے 2اہلکارلقمہ اجل بن گئے جبکہ 2خواتین سمیت کئی افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔پولیس نے دونوں حادثات کے سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔اُدھرپولیس کے صوبائی سربراہ منیراحمدخان نے سڑک حادثات میں 2پولیس اہلکاروں کے ازجان ہونے پررنج وغم کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ کنبوں کیساتھ دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔کپوارہ میں ٹی پی کرالپورہ زیارت شریف کے نزدیک ایک آلٹو کار زیر نمبر JK09A/7899سڑک سے پھسل کر گہری کھائے میں گر کر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار2 افراد 45سالہ حبیب اللہ لون ولد نذید احمد ساکن سلیمان ٹنگڈارجو کہ محکمہ پولیس میں بطور ہیڈ کونسٹیبل تعینات تھا اور اور35سالہ رقیہ بیگم زوجہ شفیق احمد منہاس ساکن چھمکوٹ موقعہ پر ہی دم توڈ بیٹھے جبکہ آلٹو کار ڈرائیور مدثر طارق میر ولد طاریق احمد میر ساکن ٹنگڈار اورآلٹو کار میں سوار 3 افراد عصمت مجید زوجہ حبیب اللہ ،وامق احمد لون ولد حبیب اللہ ساکنان سلیمان ٹنگڈار اورظہرہ شفیق دختر شفق احمد ساکن چھمکوٹ زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔ادھر اونتی پورہ میں این ایچ ڈبلیو سڑک بارسوکے نزدیک ایک رٹز کار زیر نمبر JK01R/1390 جس کو ڈرائیور ارشاد شفع کوچھے ولد محمد شفع کوچھے ساکن بمنہ چلا رہا تھا اور ایک آلٹو کے ٹن کار زیر نمبرJK01AB/1496 جس کو ڈرائیور محمد فاروق ولد محمد اسماعیل ساکن کھڈ پورہ کرنا چلا رہا تھا کے بیچ آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور رٹز کار میں سوار2افراد زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں پر آلٹو کا رڈرائیور محمد فاروق جو کہ محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل کام کرتاتھا زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ بیٹھا ۔پولیس نے کیس اندراج کرکے تحقیقات شروع کی ۔انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے غمزدہ کنبوں کیساتھ تعزیت کااظہارکیاجبکہ انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دُعا کی ۔

Comments are closed.