پاکستان کورونا لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا : عمران
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اُن کا ملک وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اُنھوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو جیسی صورتحال ہے جو ملک میں بے چینی پیدا کردے گی اور ہم اِس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اِس سے غریب لوگوں کی حالت ابتر ہوجائے گی۔ عمران خان نے کہاکہ اگر واقعی ضرورت پڑے تو مخصوص حصوں میں لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.