اڈیشہ کا ڈاکٹر ماں سے محروم آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل کورونا مریضوں کی خدمت

بھوبنیشور: اڈیشہ کے علاقہ سنبل پور میں ایک ڈاکٹر اشوک داس نے اپنی 80 سالہ والدہ کے
انتقال کے باوجود کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا مریضوں کے علاج میں مصروف رہے۔ اشوک داس اِس ضلع میں
COVID-19
کی ٹیم کے نوڈل آفیسر ہیں۔ اُنھوں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ دواخانے میں گشت لگائی اور عوام کے درمیان
COVID-19
کے تعلق سے بیداری پیدا کی۔ اِس کے بعد شام میں گھر پہونچ کر اپنی والدہ کی آخری رسومات انجام دیں۔ اُنھوں نے کہاکہ مریضوں کی خدمت کرنا میرے لئے سب سے زیادہ اہم تھا۔

Comments are closed.