سعودی عرب میں عیدمیلادالنبیﷺ کے روزچھٹی نہیں تھی
سری نگر؍؍ ’’کوئی مانے یانہ مانے ‘‘سعودی عرب میں عیدمیلادالنبیﷺ کے روزچھٹی نہیں تھی ۔ مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کا دن ، تاہم وہاں نہ تو آج چھٹی تھی اور نہ ہی کسی قسم کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ایک خبر گردش کررہی تھی ، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ خبر میں دعوی کیا گیا تھا کہ 12 ربیع الاول کو سعودی عرب میں سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ادارے بھی بند رہیں گے اور عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقعہ پر نہ تو تعطیل تھی اور نہ ہی عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے کسی قسم کی تقریبات یا پروگرام کا اہتمام کیا گیا بلکہ مسجد نبوی میں مختلف سیکورٹی فورسز کے ذریعے نہایت ہی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تقریباً سارے ادارے جو کہ مسجد نبوی میں انتظامی امور سر انجام دیتے ہیں، ان کی ہفتہ واری چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اور اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ اس موقع پر عید میلاد النبیﷺ منانے والوں سے صحیح طور پر نمٹا جا سکے اور کوئی ناخوشگوار ماحول پیدا نہ ہونے پائے۔سعودی عرب کے علماء کامانناہے کہ پورے عرب ممالک میں سعودی حکومت وہ واحد حکومت ہے جس کی اساس قرآن و حدیث کی تعلیمات پر ہے۔ یہاں کتاب و سنت پر مبنی شرعی قوانین نافذ ہیں اور ان پر مکمل طریقہ سے عمل آوری ہوتی ہے۔ چونکہ عید میلاد النبیﷺ کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے، اسلئے کتاب وسنت پر مضبوطی سے گامزن اس ملک میں میلاد کی چھٹی دینے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔
Comments are closed.