وادی کے شمال وجنوب جلوس میلادبرآمد

سری نگر؍ ؍ ’کی محمدﷺسے وفاتوہم ترے ہیں ،یہ جہاں چیزہے کیالوح وقلم ترے ہیں ‘۔سری نگر،بارہمولہ ،زچلڈارہ ہندوارہ سمیت شمال وجنوب جلوس میلادبرآمدہوئے ،جن میں علمائے دین ،دارالعلوم میں زیرتربیت بچوں اورعاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔اس دوران نعرہ تکبیراللہ اکبرجیسے اسلامی نعرو ں سے فضاء معطرہوئی اورکئی مقامات پرشرکاء جلو س کومشروبات بھی پلائی گئیں۔کے این ایس سٹی رپورٹرکے مطابق یوم ولادت باسعادت رسول نازنین ﷺ کے موقعہ پرشہرسری نگرمیں شہیدگنج ،سرائے بالا،رام باغ ،مگرمل باغ ،چھانہ پورہ ،نٹی پورہ اورحیدرپوہ سمیت کئی مقامات پرنمازجمعہ سے قبل اوربعدنمازجمعہ مختلف مذہبی جماعتوں کے یراہتمام میلادجلو س نکالے گئے ۔شہیدگنج سے برآمدہوئے میلادجلوس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ان روح پرورجلوسوں میں علمائے دین اورعاشقان رسولﷺ کی ایک بڑی تعدادکیساتھ ساتھ سبزلباس زیب تن کئے دارالعلوموں میں زیربیت چھوٹے بچوں کی ایک بڑی تعدادبھی شامل تھی ۔کئی علمائے دین کی قیادت میں برآمدہوئے اس میلادجلوس میں شامل لوگ نعرہ تکبیراللہ اکبرکیساتھ ساتھ رسول رحمت ﷺ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کااظہارکرنے کیلئے درودِ حضورﷺ کاوردبھی کرتے رہے ۔’’کی محمدﷺسے وفاتوہم ترے ہیں ،یہ جہاں چیزہے کیالوح وقلم ترے ہیں ‘‘کااظہارکرتے ہوئے عاشقان رسول نازنین ﷺ نے کئی علاقوں اوربازاروں سے گزرکردین اسلام اورحضورپُرنورﷺ کے اسوہ حسنہ کواُجاگرکیا۔ نمازجمعہ کے بعدعلاقہ رام باغ سے عالم دین حافظ مولانانورالامین صدیقی کی سربراہی میں ایک بڑامیلادجلوس برآمدہوا،جس میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف دینی درسگاہوں میں زیرتعلیم وتربیت چھوٹے بچوں کی ایک بڑی تعدادبھی شامل تھی جنہوں نے مخصوص قسم کے سبزلباس زیب تن کئے ہوئے تھے ۔مختلف قسم کی گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں اورسائیکلوں پرسوارلوگ اسلامی نعرے بلندکرنے کیساتھ ساتھ درودحضورﷺ کاوردبھی کررہے تھے ۔یہ جلوس چھانہ پورہ ،نٹی پورہ اوردیگرکئی علاقوں سے گزرنے کے بعدبراستہ حیدرپورہ واپس پہنچ کررام باغ میں اختتام پذیرہوا۔یہاں علمائے دین نے خطاب کرتے ہوئے اسبات پرزوردیاکہ مسلمان اپنی زندگیوں کوقرآن واحادیث کے تابع رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ عصرحاضرمیں مسلمانوں کودرپیش مشکلات ومصائب اوراسلام دشمنوں کے ہاتھوں عذاب کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ آج کامسلمان دین سے کافی دورہوگیاہے ۔انہوں نے دینی تعلیمات کی پیروی میں دنیاوی اوراُخروی سرخروئی کارازمضمرہونے کی بات کہتے ہوئے کہاکہ دین کوگھرگھرپہنچاناہرمسلمان مردوعورت کافرض ہے اورہمیں اس فرض سے کبھی منہ نہیں موڑناچاہئے ۔اُدھرشمالی قصبہ بارہمولہ میں اسوقت کلام پاک اوردرودحضورﷺ کی روح پرورگونج سنائی دی جب یہا ں علاقہ خانپورہ سے ایک میلادجلوس براامدہوا۔جلو س میں علمائے دین ،عاشقانِ رسولﷺ اورمختلف دینی درسگاہوں میں زیرتعلیم وتربیت بچے بھی شامل تھے۔جلوس میں شامل علماء دین اورمنتظمین کے ساتھ ساتھ شامل بچوں نے سبزپوشاک زیب تن کئے ہوئے تھے ۔گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں اورسائیکلوں پرسوارلوگ اسلامی نعرے بلندکرنے کیساتھ ساتھ درودحضورﷺ کاوردبھی کررہے تھے۔عیدمیلادلنبی ﷺکی مناسبت سے نکالاگیایہ روح پرورجلوس بارہمولہ قصبہ کے مختلف علاقوں وبازاروں سے ہوتے ہوئے بالآخر زیارت جانبازولیؒ واقع خانپورہ بارہمولہ میں اختتام پذیرہوا۔اس دورا ن زچلڈارہ راجپورہ میں بھی نمازجمعہ کے بعدایک روح پرورمیلادجلوس برآمدہوا۔مقامی جامع مسجدمیں میلاداجتماع منعقدہونے اوریہاں موجودفرزندان توحیدکی جانب سے باجماعت نمازجمعہ اداکئے جانے کے بعدمیلادجلوس مولوی جاویداوردیگرکئی علمائے دین کی قیادت میں نکالاگیاجومختلف دیہات سے گزرا۔ اس دوران معلوم ہواکہ شمال وجنوب کئی مقامات پربھی نمازجمعہ کے بعدجلوس میلادبرآمدہوئے اوران میں شامل عاشقان رسول ﷺ نے نبی برحق ،حضوراکرم ﷺ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کااظہارکیا۔

Comments are closed.