کروناوائر کے پھیلائوں پر کشمیری اسیران کے اہلخانہ کو تشویش

اپنے عزیز و اقارب کی فوری رہائی اور وادی منتقل کرنے کا زور دار مطالبہ

سرینگر/17مارچ: وادی سے باہر جیلوں میں مقید وادی سے تعلق رکھنے والے اسیران کے اہلخانہ نے کرونا وائیرس پھیلاو کی وجہ سے اپنے عزیزوں کے حوالے سے فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسیران کی وادی منتقلی اور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی سطح پر کو رانا وایرس کے پھیلاو کی وجہ سے جہاں عام انسان تذبزب کا شکار ہو چکا ہے اور ہرایک وائرس سے خوف ذدہ ہے اس صورت حال پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے مختلف جیلوں میں نظر بند اسیران کے اہلخانہ نے نے اپنے پیاروں کی سلامتی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باہر کی جیلوں میں بند افراد کی فوری دہائی اور وادی کی جیلوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسیران کے لواحقین نے کہا ہے کہ سرکار جیلوںمیں بند قیدیوں کی صحت کے بارے میں جس قدر فکری مندی ظاہر کرتی ہے اس سے لگ رہا ہے کی جیلوں میں اسیران بھی اس وبائی وائرس کی زد میں آسکتے ہیں اسلئے کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام نظربندوں کو جو وادی سے باہر مختلف جیلوں میں قید ہے کی فوری رہائی کیلئے اقدامات اُٹھائیں یا ان کو سرینگر کے جیل میں رکھا جائے ۔ ادھر ڈی جی جیلخانہ جات نے یوپی کے مختلف جیلوں کا دورہ کرکے وہاں پر قید کشمیری قیدیوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں فراہم کی گئی سہولیات کے حوالے سے ان سے بات کی ۔ انہوںنے جیل حکام کو ہدایت دی کہ وہ کشمیری اسیران کو کوروناوائرس سے بچائو کیلئے تمام تر ضروری چیزیں فراہم کریں اور جیلوںمیں پانی ، صابن اور سینٹائزر مہیاں رکھیں تاکہ کوئی بھی قیدی اس وائرس میں مبتلاء نہ ہوجائے ۔

Comments are closed.