بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان کہا ڈاکٹر فاروق کولالچوک میں تھپڑ رسید کرنا میرا خواب

سرینگر،٢٩ نومبر(کشمیروائر
: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر لیڈرنے ڈاکٹر فاروق کولال چوک میں تھپڑ مارنے کا خواب دیکھا ہے۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے سینئر لیڈر سورج پال امو نے کہا ہے کہ سرینگر کے لال چوک میں ڈاکٹر فاروق کو تھپڑ رسید کرنا میرا خواب ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر فاروق میں ہمت ہے تو وہ مجھے لال چوک میں ملنے آئے۔ خیال رہے کہ سورج پال امو نے گزشتہ ہفتے ہندی فیچر فلم ’پدماوتی ‘کی اداکارہ دیپکا پڈوکونے کے سر پر انعام رکھنے کے بعد استعفی دیا تھا ۔ امو نے ہندی فیچر فلم ’پدماوتی ‘کی ادارہ اور ڈائرکٹر سنجے لیلا بنسالی کے سروں پر 10 کروڑ روپوں کا انعام رکھا ہے۔.ادھر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اپنے متنازعہ بیانوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں ایک بیان میں پاکستان زیر انتظام کشمیر کا  حصہ قرار دیا تھا جس پر بی جے پی لیڈران آگ بگولہ ہوئے تھے  اورطرفین کے مابین بیان بازی کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے ۔بی جے پی کے لیڈروں نے پاکستان زیر انتظام کشمیر کو بھارت کا حصہ قرا ردیا تھا جس پر ڈاکٹر فاروق نے انہیں چیلنج کیا کہ اگر آزاد کشمیر بھارت کا حصہ ہے تو اسکو بھارت کے ساتھ کیوں نہیں ملاتے ہو۔ ڈاکٹر فاروق نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ (نریندر مودی کی سربراہی والی مرکزی سرکار)پاکستان زیر انتظام کشمیر میں ترنگا لہرانے کی باتیں کررہے ہیں میں ان کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ سرینگر کے لال چوک میں ترنگا لہرائیں

Comments are closed.