سرینگر/14مارچ: ہندوپاک افواج نے منگل کو پونچھ میں واقع کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹروں سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ ادھرگولہ باری کے نتیجے میںایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر میں ہفتہ کے روز صبح قریب 4بجے آر پار شدید گولہ باری شروع ہوئی جس میں دونو ں جانب جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔اس دوران مینڈھر میں محمد رفیق 52سالہ شخص جو اپنے باتھ روم میں وضو بنارہا تھا گولہ لگے سے شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاںاس کی حالت بہتر بنی ہوئی ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے پونچھ میں آج صبح ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔فوجی ذرائع نے پاکستان پر الزام لگایا کہ انہوںنے فوجی پکْٹوں کے علاوہ شہری آبادی کو بھی نشانہ بناکر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے ۔ادھر آزاد ذرائع نے کہا کہ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.