سرینگر/14مارچ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں این آئی اے نے چھاپہ کے دوران ایک تاجر کے گھر سے قابل اعتراض دستاویزات ضبط کرکے اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن قصبے میں ہفتہ کی صبح ایک تاجر غلام محمد میر کے مکان پر چھاپہ ماراجس دوران تاجر کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے نے پٹن کے پال پورہ گاوں میں چھاپے کے دوران 10 موبائل فونز، 15 چیک بکس اور کئی دستاویز ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک فروٹ تاجر کے گھر کی تلاشی کے بعد غلام محمد کے بیٹے محمد اشرف میر کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔ انہیںعسکریت پسندوں کی مالی اعانت کے معاملے میں گرفتار کیاگیا۔ذرائع کے مطابق پٹن کے علاقے مغل پورہ سلووسہ پر بھی این آئی اے چھاپہ مار کارروائی کررہی ہے۔جنوبی کشمیر میں این آئی اے نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے حاجی بل کاکہ پورہ اور باقی پورہ علاقوں میں شاکر بشیر ماگرے اور ناظم نذیر راتھر کو گرفتار کیا گیا تھا۔قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے)نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہموہ کے پٹن علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک تاجر کے گھر پر چھاپہ ڈال کر اس کے فرزند کو حراست میں لے لیا.
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.