مہلک کورونا وائرس سے نجات، وادی کی مساجد اور خانقاہوں میں خصوصی دعاوں کا اہتمام

سرینگر/10مارچ: مہلک کرونا وائرس کے پھیلاو میں شدت اختیار کرنے پر وادی کے خانقاہوں اور مساجد میں نماز جمعہ پر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔جس دوران امام و خطیب نے اس مہلک بیماری سے نجات پانے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔کشمیر۔نیوز ٹرسٹ کے مطابق وادی کی تما چھوٹی بڑی مساجدوں اور خانقاہوں میں آج نماز جمعہ کے موقعہ پر عالمی سطح پر دنیائے انسانیت کوجھنجوڈنے والے مہلک کورونا وائرس سے نجات حاصل پانے کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔کے این ٹی کے مطابق ایماء مساجد اور خطیبوں نے اپنے اجتماعت اور خطبات کے دوران عشق بار آنکھوں سے اللہ تعالی کے ہاں اپنی عذر پیش کئے جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔خطیب و ایماء کے علاوہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر اس وبا کے پھیلا کی روک کیلئے دعائیں کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ان مشکل اوقات میں لوگوں کو توبہ استغفار کا اہتمام کرنے کی بھی اپیل کی۔جبکہ علماء نے اجتماعات سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ایسے مہلک امراض سے صرف اور صرف سنت رسول? پیروی کو عملانے سے ہی عالم انسانیت کو نجات مل سکتی ہے۔(کے این ٹی)

Comments are closed.