JKCAمیںکروڑوں روپے کا گھپلا  سی بی آئی کو مکمل جانچ کیلئے 3ہفتوں کی مہلت 

سرینگر،٢٩ نومبر(کشمیر وائر
جموں کشمیر کرکٹ ایسوسیشن کے کروڑوں روپوں کے گھپلے کی تحقیقات کرنے کیلئے جموں کشمیر ہائی کورٹ نے سی بی آئی کوجانچ مکمل کرنے کیلئے تین ہفتوں کی آخری مہلت دی ہے۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے جسٹس تاشی رابستان اور جسٹس سنجیوکمار گپتا نے سی بی آئی کو جموں کشمیر کرکٹ ایسوسیشن کے اس ملٹی کروڑ گھپلے کی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید مگر آخری تین ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ کورٹ سی بی آئی کی طرف سے اس کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید وقت طلب کرنے کی عرضی کی سماعت کررہاتھا ۔ اس عرضی کی مخالف جماعت نے یہ کہہ کر سخت مخالفت کی کہ عدالت نے ستمبر2015میں سی بی آئی کو 6مہینوں میں مکمل کرنے کے ہدایات دیئے ہیں ۔

Comments are closed.