سجاد غنی لون کی عوامی رابطہ مہم دوسرے روز بھی جاری ہندوارہ میں فوارے پر جاری کام کا جائیزہ لیا ، فروٹ منڈی کا بھی دورہ کیا
سرینگر/29اکتوبر/
سماجی بہبود کے ریاستی وزیر سجاد غنی لون نے بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی ہندوارہ ڈاک بنگلہ میں عوامی ملاقات کا سلسلہ جاری رکھنے کے علاوہ کئی علاقوں کا دورہ کیا اور قصبہ میں زیر تعمیراتی کاموں کا ازخود جائزہ لیا ۔اطلاعات کے مطابق عوامی ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ریاستی وزیر برائے سماج بہبود و ممبر اسمبلی ہندوارہ سجاد غنی لون نے بدھ کو دوسرے روز بھی ہندوارہ میں کئی عوامی وفود سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل کو مشکلات کا بغور سنیں ۔ اس موقعہ پر وزیر موصوف نے وفود کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے جو بھی جائیز مطالبات ہو نگے ان کو جلد از جلد حل کیا جائے گا ۔ اسی دوران وزیر موصوف نے ہندوارہ چوک میں زیر تعمیر فوارے پر جاری کام و کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام میں سرعت لائے جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے فروٹ منڈی ہندوارہ کا بھی دورہ کیا ۔ دورے کے دوران سجاد غنی لون نے علاقے میں قائم گرلز ہائیر اسکنڈری اور شیپ ہسبڈری کا بھی معائنہ کیا جس دوران وزیر موصوف نے شیپ ہسبنڈری کی زمین کو گرلز ہائی اسکنڈری اسکول ہندوارہ کو فراہم کرنے اور شیپ ہسبنڈری کو دوسرے جگہ منتقل کرنے کیلئے افسران کو موقعہ پر ہی ہدایت دی ۔
Comments are closed.