Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
کپوارہ ،کوکرناگ ،پلوامہ؍٢٩؍نومبر
زر ہامہ لولاب سے لیکرکیرن کپوارہ تک وسیع علاقے میں مسلسل7روز تک جاری رہنے والا’ کارڈن اینڈ سرچ آپریشن ‘ ختم کردیا گیا۔ادھر جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فوج وفورسز نے گزشتہ 2ہفتوں میں چھٹی مرتبہ کوکرناگ کے کئی دیہات کا محاصرہ کیا ۔دریں اثناء پلوامہ میں فورسز کی جانب سے لوگوں کی مار پیٹ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔اطلاعات کے مطابق فوج وفورسز نے زر ہامہ لولاب سے کیرن سیکٹر کے جنگلات میں دو ہفتوں پر مشتمل کارڈن اینڈ سرچ آپریشن بدھ کے روز ختم کرنے کا اعلان کیا ۔تاہم مسلسل 7روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران فوج وفورسز کی بھاری نفری جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے یا تلاش کرنے میں ناکام رہی ۔ فوج پر ہوئے حملوں میں2فوجی اہلکار ازجان اور4فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے ،جسکے بعد فوج فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے یا تلاش کرنے کی غرض سے تلاشی کارروائیوں پر مبنی آپریشن شروع کیا تھا ۔یہ آپریشن زر ہامہ جنگلات سے لیکر کیرن سیکٹر کے جنگلات تک عمل میں لایا گیا ۔یہ کار ڈن اینڈ سرچ آپریشن گزشتہ ہفتے شروع کیا گیا تھا ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ،فوج اور فورسز اہلکاروں نے زرہامہ لولاب سے لیکر کیرن سیکٹر تک جنگلات میں مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا تھا ،جسے اب ختم کردیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتے تک مسلسل جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران فوج فورسز کو جنگجوئوں کا کوئی سراغ نہیں ملا اور نہ ہی طرفین کے مابین اِن ایام کے دوران کوئی آمنا سامنا ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ اِن ایان کے دوران فورسز کو جنگجوئوں کی کوئی نقل وحرکت کا سراغ بھی نہیں ملا ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائیوں کے کامیاب مقصد کیلئے عارضی طور پر قائم کئے گئے کئی چیک پوسٹوں کو بھی ہٹایا گیا ،تاہم کئی مراکز پر نجی گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین نے کا کہنا ہے کہ کپوارہ میں اپنی نوعیت سے بڑے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران فوج فورسز کو کوئی سراغ نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ بالاآخر یہ آپریشن ختم کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ کیرن سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے فوج نے ایک مشتبہ جنگجو کوازجان کردیا تھا۔ان کا کہناتھا کہ تلاشی کارروائیوں کے دوران مجموعی امن وقانون کی صورتحال پرامن رہی جبکہ یہ آپریشن معرکہ آرائی کے بعد شروع کیا گیاتھا ۔ادھر اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر میں جنگجو مخالف تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فوج وفورسز نے گزشتہ 2ہفتوں میں چھٹی مرتبہ کوکرناگ کے کئی دیہات کا محاصرہ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج کی19آر آر ،ایس اوجی اور164سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کو کر ناگ کے گئی دیہات کا کار ڈن کیا اور جنگجو ئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں ۔معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارروائیوں کے دوران جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ۔دریں اثناء پلوامہ میں فورسز کی جانب سے لوگوں کی مار پیٹ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔اطلاعات کے مطابق اگلر کنڈی پلوامہ میں بدھ کو لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔احتجاجی مظاہرے نے الزام عائد کیا کہ منگل کی شب کو فورسز نے لوگوں کی مار پیٹ کرکے لہو لہان کر دیا۔فورسز زیادتیوں کے خلاف بدھ کو سڑکوں پر نکل کر لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر مظاہرین کے درمیان پہنچے اور اُنہیں یقین دہانی کرائی کہ معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا جا ئیگا
Comments are closed.