Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سرینگر/29اکتوبر/
پاکستان پر جنگجوئوں کی دراندازی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورس یعنی بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے کہا ہے کہ دراندازی کے راستوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور بی ایس ایف مستقبل میں کسی بھی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ مانیٹرنگ کے مطابق ڈی جی بی ایس ایف کے کے شرما نے نئی دلی میں سالانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگجوئوں کی دراندازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اس ضمن میں ان کا کہنا تھا’’پاکستان دراندازی کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، ہم اس کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ سرحدی حفاظتی فورس دراندازی پر قابو پانے کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ڈی جی بی ایس ایف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا’’ ہم نے ان (دراندازوں) کے راستوں کی نشاندہی کرلی ہے اور ہم مستقبل میں کسی بھی قسم کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ بار بار احتجاج درج کرنے کے باوجود پاکستانی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحدوں پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کے کے شرما نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس کے ساتھ رواں ماہ کے اوائل میں بی ایس ایف کی سالانہ میٹنگ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس دوران فریقین نے مختلف معاملات ایک دوسرے کے سامنے رکھے۔ان کا کہنا تھا’’ہم نے میٹنگ کے دوران دراندازی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا لیکن یہ سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔
Comments are closed.