Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سرینگر/29اکتوبر/کے پی ایس/شمالی قصبہ سوپور کے ڈنگر پورہ علاقے میں بدھ کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم افراد نے بی جے پی رکن کے گھر میں آگ لگا کر اسکو نذ ر آتش کیا ۔ آگ کی واردات میں بی جے پی رکن کا مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ کے پی ایس کو ملی اطلاعات کے مطابق ڈانگر پورہ سوپور میں بدھ کی شام قریب 8بجکر 30منٹ پر اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے بی جے پی کے کانسٹی چیونسی ہیڈ فاروق احمد راتھر کے مکان کو آگ لگا دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ نقب پوش افراد نے بی جے پی لیڈر کے نئے تعمیر شدہ مکان کو نذر آتش کیا ۔ اسی دوران جیسے ہی علاقے میں آگ کی خبر پھیل گئی تو مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کی جس دوران فائر سروس عملے کو بھی مطلع کیا گیا اور انہوں نے بھی موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کیلئے کارروائی شروع کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک آگ کی اس ہولناک واردات میں مکان مکمل طور پر شعلوں کی نذر ہو کر خاکستر ہو گیا تھا ۔معلوم ہوا ہے کہ مکان میں کوئی موجود نہ ہونے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نا معلوم افراد کی طرف سے فاروق احمد راتھر کے نئے تعمیر شدہ مکان کو نذر آتش کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
Comments are closed.