شمالی کوریا ایک اور میزائل تجربے کی تیاری کررہا ہے/جاپان
سرینگر مانیٹرنگ /جاپان نے شمالی کوریا کے خفیہ ریڈیو سگنلز کا سراغ لگایا ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ چند روزمیں ایک اور میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے اداروں نے شمالی کوریا کے خفیہ ریڈیو سگنلوں کا سراغ لگالیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ چند روز میں ایک اور میزائل تجربہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ البتہ جاپانی دعوے کی تصدیق امریکی جاسوس سیارچوں سے نہیں ہوتی جو شمالی کوریا کی ایک ایک حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔جاپانی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل تجربے سے متعلق موصول ہونے والے ریڈیو سگنلز کے بعد جاپانی حکومت مستعدی سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کی سرمائی فوجی مشقوں کا حصہ ہوگا۔
Comments are closed.