مضبوط فلسطین کے قیام  کیلئے پر اُمید/مودی 

سرینگر؍٢٨؍نومبر ؍ ؍ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت خود مختارو مضبوط فلسطین کے قیام کیلئے پر اُمید ہے ۔ مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امید ہے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جلد ہی شروع ہو جائیں گے اور اس کا مثبت حل نکلے گا۔ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم مودی نے فلسطین کے ساتھ بھارت کی مضبوط حمایت کے عہد کو دہرایا۔نریندرمودی نے کہا کہ بھارت کو توقع ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کی جانب سے طویل مدتی حل نکالنے کے لئے دوبارہ بات چیت شروع ہوگی۔ 29 نومبر کو ہر سال1979 سے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مراکز میں اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ مودی نے اپنے پیغام میں کہا، 146ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ایک مختار، آزاد، متحد اور مضبوط فلسطین کا قیام ہو گا جو اسرائیل کے ساتھ پرامن طریقے سے بقائے باہمی کے ساتھ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلسطین کا فعال ترقی میں شریک ہے۔ وہاں لوگوں کی زندگی کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے بھارت تکنیکی اور مالی مدد فراہم کراتا ہے۔ مودی نے کہا ہم فلسطینیوں کی تعمیرو ترقی کے کاموں کو جاری رکھیں گے۔ اس کے تحت ہم اپنے کثیر المقاصد منصوبہ بھارت تکنیکی اور اقتصادی تعاون پروگرام کے تحت فلسطینیوں کی تربیت سلاٹ کو بڑھا کر 100 سے150 سالانہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا اس کے علاوہ فلسطین کے انسانی وسائل کی ترقی میں مدد کے لئے تعلیم کے میدان میں اسکالر شپ بھی دوگنا ہوا ہے

Comments are closed.