وزیر اعلیٰ کے مشیرپروفیسر امتیابھ مٹو دلی سکول آف ٹرانس نیشنل افیئرس کی گورننگ باڈی کیلئے نامزد
جموں / 28 ؍نومبر /انفو
/وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو کو یونیورسٹی آف دلی کی طرف سے دلی سکول آف ٹرانس نیشنل افیئرس کی عبوری گورننگ باڈی کے لئے نامزد کیا ہے ۔پروفیسر امیتابھ مٹو دلی یونیورسٹی میں کروری مل کالج کے گورننگ بورڈ کے چیئرپرسن بھی ہیں۔سکول آف ٹرانس نیشنل افئیرس ایک ایسا فورم ہے جہاں دانشوروں اور تعلیم دانوں کو دنیا بھر کے سکالرو ں سکے ساتھ استفسار کرنے کا پلیٹ فارم دستیاب ہوتا ہے ۔یہ تھنک ٹینک سماجی ، سیاسی ، اقتصادی اور سلامتی جیسے مضامین کے ساتھ وابستہ رکھے گی اور یہ یونیورسٹی آف دلی کے حد اختیار میں کام کرے گی ۔جن دیگر اہم شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں پروفیسر ایم کے پنڈت( کو۔چیئرپرسن) ، پروفیسر ستیشن کمار ، پروفیسر ایس ڈی منی،او آر ایف کے سمیر سرن ، ایمبسڈر جینت پرساد ،سی راجا موہن ،ایمبسڈر شو شنکر مکرجی،ورن سہنی اور پروفیسر نونیتا چڑا بہرا شامل ہیں۔دلی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اس کے چیئرپرسن ہوں گے۔
Comments are closed.