گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کی میٹنگ , سیاحوں کیلئے شام 10بجے تک ٹرانسپورٹ بہم رکھا جائے /چیف ایگزیکٹو افسر
سرینگر ؍28نومبر ؍
چیف ایگزیکٹو افسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی صدارت میں افسران کی میٹنگ طلب کی گئی جس میں موسم سرما کے دران گلمرگ آنے والے سیاحوں کے لئے رات 10 بجے تک گاڑیاں دستیاب رکھنے کی ٹرانسپورٹروں کو ہدایت دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹیسعید محمد حنیف بلخی کی صدارت میں ٹاون حال ٹنگمرگ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ڈی ایم گلمرگ ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ایگزیکٹو افسر ،بلاک میڈیکل افسر ٹنگمرگمیونسپل کمیٹی ٹنگمرگ مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل ،ایگزین جی ڈی اے۔ میکنیکل انجینئرنگ ہواس، گلمرگ گنڈولہ کیبل کار محکمہ بجلی اسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم گلمرگ ٹرانسپورٹرز ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ گلمرگ نے شرکت کی ۔اس دران چیف ایگزیکٹو افسر نے افسران پر زور دیا ہے کہ موسم سرما کے دران بھاری برفباری کے باوجود گلمرگ سڑک آمد رفت کے دن رات کھلی رہنی چاہئے اور سیاحوں کی سہولیات کے لیے ٹنگمرگ اور گلمرگ میں پرائیوٹ گاڑیاں رات کے دس بجے تک دستیاب رہنی چاہیے۔اور سومو گاڑیوں اور ٹاٹا منی بس کے لیے باضابطہ ریٹ بھی مقرر کی گی ہےجو کہ سڑک صاف رہنے کی صورت میں سومو گاڑی فی سواری 35 روپیہ اور ٹاٹا منی بس فی سواری 20 اور برفباری کے دران سومو گاڑی 40 روپیہ اور ٹاٹا منی بس 25 روپیہ فی سواری مقرر کی گئی اور یھی ریٹ سیاحوں پر لاگو ہوگی اور جو کوئی ٹورسٹ دن کے لئے سومو گاڈی بک کرانے کا خواہاںہوگاتو اسے دن بھر کیلئے سومو 1600 سو روپیہ ادا کرنی ہوگی اور ٹاٹا منی بس کے لیے 1800 رویپہ مقرر کیا گیا ہےجبکہ اس سال کسی بھی گاڑی کو بغیر لوہےکی چین گلمرگ سڑک پر چلنے کی اجازت نہیںہوگی اور آرمی کانوائے خاص کراس کی کانوائے کے لیے ایک مخصوص وقت مقرر کیا گیا کیونکہ کانوائے کی وجہ سے عام طور پر موسم سرما کے دران گلمرگ شاھرا پر ٹرایفک جام سے عام لوگوں اور سیاحوں کا کافی وقت ضائع ہوجاتاہے جس سے سیاحوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےاور اس سال ٹنگمرگ بازار سے برف ہٹانے کی ذمہ داریمیکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو سونپنے ہوئے میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ برف بازار سے باہر نکلنے کے لیے ٹپر دستیاب رکھیں تاکہ لوگوں کو چلنے پھرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور محکمہ بی ایس این ایل کو ہدایت دی گئی کہ وہ جلد از جلد ٹنگمرگ اور گلمرگ میں متاثر سروس کو فوری طور بحال کریں جبکہ گنڈولہ کیبل کار کو واضع ہدایت دی گئی کہ وہ آنے والی سرمائی کھیلوںکے تیاریاں شروع کریں تاکہ گلمرگ میں سرمائی کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ ٹریڈرس ایسوسی ایشن ٹنگمرگ نے بازار سے برف ھٹانے کی ذمہ داری میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو سونپنے کے لیے چیف ایگزیکٹو افسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے
Comments are closed.