فوج کے ہاتھوں مقامی لوگوں کی بلاجواز مار پیٹ , راجپورہ پلوامہ میں ہڑتال سے زندگی مفلوج ، لوگوں کے احتجاجی مظاہرے
سرینگر/28 انومبر /سی این آئی
فورسز اہلکاروں کے ہاتھوں مقامی لوگوں کی بلاجواز مارپیٹ کے نتیجے میں جنوبی قصبہ پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں منگل کو مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ فورسز کارروائی کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاجی مظاہرئے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز جہاں بھارتی مذاکرات کار دنیشور شرما پلوامہ کے گیسٹ ہاوس میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کررہے تھے عین اسی وقت ضلع کے راجپورہ علاقے میں فوج نے نمودار ہوکر دکانداروں کی ہڈی پسلی ایک کرکے رکھدی۔مقامی ذرائع کے مطابق فوجی مارپیٹ کے نتیجے میں دودکاندار جن کی شناخت مدثر احمد وانی اور واصف احمد وانی کے بطور ہوئی کو اگرچہ فوری طور ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انکی حالت نازک قرار دیکر انہیں برزلہ ہسپتال سرینگر منتقل کیا تھا۔اسی دوران مقامی دکاندار کی بلا جواز مارپیٹ کے نتیجے میں علاقے میں منگل کو مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں علاقے میں تمام کارور باری و تجارتی سرگرمیاں متاثررہی ،ہڑتال کے نتیجے میں پلوامہ کیلر روڈ پر ہو کا عالم ہے جبکہ علاقے میں دکانیں بند اور دیگر کاروبار بری طرح متاثر ہے۔معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کے خلاف علاقے میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میںلائی جائے اور ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔اسی ضمن میں اگرچہ سی این آئی نے دفاعی ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا
Comments are closed.