وزیر جنگلات لال سنگھ نے گلمرگ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا
افسران کو بینروں پر146146 ان پوشہ تیلہ ییلہ ون پوشہ کا نعرہ در ج کرنے کی ہدایت دی

گلمرگ / 27 نومبر/جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لال سنگھ نے شجرکاری مہم کی شروعات کی جس کی رو سے گلمرگ میں تین لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔اس مہم کا آغاز محکمہ جنگلات ، جے اینڈکے ہوٹیلز کلب (گلمرگ چپٹر )اور گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جموں وکشمیر پولیس، جے اینڈ کے ٹورازم ، جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن اور گلمر گ میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے کیا ہے ۔اس موقعہ پر ایم ایل اے گلمرگ محمد عباس وانی ، پرنسپل چیف کنزویٹر فارسٹ روی کمار قیصر ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر محمود اے شاہ ،چیف کنزویٹر فارسٹ کشمیر نثار احمد اور دیگر متعلقین بشمول پریذیڈنٹ ہوٹلیر کلب مختار احمد شاہ اوردیگر ہوٹیلرس نے شرکت کی۔چودھری لال سنگھ نے مختلف مقامات پر پودے لگا کر کہا کہ یہ موسم گلمرگ میں پودے لگانے کے لئے نہایت ہی موزون ہے ۔وزیر نے کہا کہ رواں سرما کے دوران گلمرگ میں تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور اس میں زیادہ تر کانیفر پودے لگانے کی طرف توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ گلمرگ کی جاذبیت میں مزید اضافہ کیا جاسکے ۔انہوںنے محکمہ جنگلات کے متعلقہ افسران کوہدایت دی کہ وہ تیار کئے جانے والے ہر ایک بینر پر شیخ العالم کا مقولہ 146146 ان پوشہ تیلہ ییلہ ون پوشہ145145 کا نعرہ درج کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب ماحول کو پال وصاف رکھنے کے لئے پودوں اور درختو ں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی دعوت دیتاہے۔اور کہا کہ وہ اس شروع کی گئی شجر کاری مہم کی از خود نگرانی کریں گے ۔لال سنگھ نے مزید روزمرہ کی زندگی میں پیڑ پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ماحولیات کو تحفظ دینے کے لئے لوگوں کو آگے آنا چاہئے ۔ انہوں نے کانیفیر پودے لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سال بھر سبز رہتے ہیں اور اس سے گلمرگ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جائیگا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے آکر اس شجر کاری مہم میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں۔تاکہ ہماراماحول خوشگوار بن سکے

Comments are closed.