عید میلادا لنبی ﷺؐکی تقریبات
مسافروں کیلئے روٹ پلان مرتب
زائرین کو درگاہ حضرت بل پہنچانے اور واپسی کیلئے خصوصی انتظامات 

سرینگر27 نومبر/انفو/

عید میلاد النبیؐ کی تقریب جو کہ یکم دسمبر کو منائی جارہی ہے اورتقریب کے بعد پہلے جمعہ کے سلسلے میں محکمہ ٹریفک پولیس نے وادی کے مختلف علاقوں سے زائرین کو درگاہ حضرت بل سرینگر لانے اور واپسی کیلئے روٹ پلان ترتیب دیا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر کے مطابق عید میلادالنبیؐ کی تقریب کے لئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ شمالی کشمیر سے زائرین کی گاڑیاں شالہ ٹینگ پہنچے کے بعد شالہ ٹینگ،پارمپورہ،بمنہ بائی پاس ،بمنہ کراسنگ،قمرواری سیمنٹ برج ،نورباغ،سیکہ ڈافر،عیدگاہ،عالی مسجد،سازگری پورہ،حول،علمگری فازار،مِل سٹاپ،مولوی سٹاپ (لعل بازار) بوٹہ شاہ محلہ،کانیتر سرسید گیڈ روڈ سے یونیورسٹی پارکنگ تک کا راستہ اختیار کریں گی۔جبکہ جنوبی کشمیر سے آنے والی زائرین کی گاڑیوں کو پانتہ چوک پہچنے کے بعد اتھواجن ،بٹہ وارہ،سونہ وار بازار،رام منشی باغ،گپکار،گرینڈ پیلس،زیٹھیار گھاٹ،نشاط،فورشور روڈ،حبک کراسنگ سے نسیم باغ پارکنگ کا راستہ اختیار کرناہوگا۔سی طرح بڈگام اورملحقہ علاقوں سے آنے والی زائرین کی گاڑیاں حیدر پورہ،ٹینگہ پورہ ،بمنہ بائی پاس کراسنگ، قمرواری،سیمنٹ برج،نورباغ،سیکہ ڈافر،عیدگاہ،عالی مسجد،سازگری پورہ حول،علمگری بازار، مل سٹاپ ، لعل بازار،بوٹہ شاہ محلہ اورکانیتار کاراستہ ختیار کریں گی۔لالچوک سے درگاہ حضرت بل آنے والی گاڑیوں کو ایس آر ٹی سی برج،اخوان کراسنگ،پولیس اسٹیشن خانیار،بہوری کدل،راجوری کدل،گوجواری چوک،حول،علمگری بازار،مل سٹاپ،لال بازار،بوٹہ شاہ محلہ کانیتار کا راستہ اختیار کرنا ہوگا این آئی ٹی پارکنگ روٹ پلان ہوگا۔اس کے علاوہ گاندربل سے آنے والی گاڑیاں ناگبل،زکورہ،حبک نسیم باغ کا روٹ اختیار کریں گی۔واپسی پر شمالی کشمیر کی طرف جانے والی گاڑیاں سرسید پارکنگ،عشائی باغ کراسنگ،رعناواری،خانیار،نائو پورہ،ڈلگیٹ،ایم اے روڈ،بڈشاہ برج،فلائی اوور سے بٹہ مالو،ٹنگہ پورہ ،بمنہ بائی پاس ،پارمپورہ،شالہ ٹینگ اورآگے کا راستہ اختیار کریں گی۔جنوبی کشمیر کی طرف جانے والے ٹریفک کو نسیم باغ پارکنگ حبک کراسنگ ،فورشور روڈ،نشاط،زیٹھیار گھاٹ،گپکار،رام منشی باغ،سونہ وار بازار اورآگے کا راستہ اختیار کرناہوگا۔بڈگام کی طرف جانے والی گاڑیوں کو این آئی ٹی،عشائی باغ،رعناواری ،خانیار ،نائو پورہ،ڈلگیٹ،گولف کاراسنگ،ریڈیو کشمیر،عبداللہ برج،ہیٹرک،کانونٹ کراسنگ،پولیس اسٹیشن راجباغ،جواہرنگر چوک،جواہر نگر بنڈ،رامباغ،برزلہ برج اورصدر حیدر پورہ سے جانے کیلئے کہا گیا ہے ۔گاندربل کی طرف واپس جانے والا ٹریفک نسیم باغ پارکنگ ،حبک زکورہ اور ناگہ بل کا راستہ اختیار کرے گا ۔اسی طرح لالچوک کی طرف جانے والی گاڑیاں این آئی ٹی پارکنگ،عشائی باغ کراسنگ،رعناواری،خانیار ،نائوپورہ برج،خیام چوک،ڈلگیٹ اورایم اے روڈ لالچوک روٹ کا استعمال کرسکتی ہیں۔ایس ایس پی نے کہا کہ سرسید گیٹ کی طرف یونیورسٹی کیمپس میں شمالی کشمیر کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ سہولیت دستیاب ہوگی۔جب کہ جنوبی کشمیر کی گاڑیوں کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں بڈشاہ گیٹ سے حبک کی طرف ٹریفک پولیس نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک کے اس پروگرام پر من وعن عمل کریں۔

Comments are closed.