ٹول پوسٹ قاضی گنڈ کے نزدیک المناک سڑک حادثہ

ایک شخص از جاں ، دو شدید زخمی ، علاج معالجہ کیلئے اسپتال منتقل

سرینگر/11فروری: جنو بی قصبہ قاضی گنڈ میں منگل کی صبح ایک المناک حادثے میں شہری ہلاک جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ قاضی گنڈ سے اس ضمن میں سی این آئی نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی صبح ٹول پوسٹ کے نزدیک اس وقت المناک حادثہ پیش آیا جب ایک گاڑی زیر نمبر JK03F-8130ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے سجاد احمد کھانڈے ولد غلام احمد ساکن وائلو کو کر ناگ کو مردہ قرار دیا۔ حادثے میں زخمی افراد کی شناخت محمد اقبال بٹ ولد محمد مقبول ساکن لسو کوکر ناگ اور تاسینہ سجاد دختر سجاد احمد ساکن وائلو کوکر ناگ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔(سی این آئی)

Comments are closed.