کشواڑ میں فوج و فورسز کی کارورائی ، نوجوان گرفتار ، این آئی اے کے سپرد

بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں تلاشی کارورائیاں ، لوگوں سے پو چھ تاچھ

سرینگر/11فروری: جموں کے کشتواڑ علاقے میں پولیس و فورسز نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی جس کے بعد این آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔ ادھر بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں فورسز نے کریک ڈائون عمل میں لاکر گھر گھر کی تلاشی لی اور مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق فوج و فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران جموں کے کشواڑ علاقے سے ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے ڈول ناگسینی نامی گائوں میں رستم علی نامی نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رستم علی کو گرفتار کیا ہے اور اسے این آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔تاہم انہوں نے اس وقت اور اس علاقے کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ادھر شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں فوج و فورسز نے محاصرے کئے جس دوران انہوں نے گھر گھر کی تلاشی لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بانڈی پورہ کے تین علاقوں میں منگل کی صبح تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔ ان علاقوں میں ایس کے بالا، سدنارا اور بنیاری حاجن شامل ہیں۔فوجی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان علاقوں کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔ علاقوں کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا اور گھر گھر تلاشی مہم شروع کی گئی۔تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ (سی این آئی)

Comments are closed.