ہانگ کانگ، 11 فروری (ژنہوا) ہانگ کانگ کی علاقائی حکومت کے صحت حفاظتی مرکز (سی ایچ پی) نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے۔
ہیلتھ سینٹر کے سربراہ چوانگ شك کوان نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کو دو اورکیس سامنے آئے ہیں۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ ایک مریض سمیت 10 افراد جو 26 جنوری کو ایک گھریلو تقریب میں شامل ہوئے تھے،متاثر ہو سکتے ہیں۔
ایک اور کیس میں 69 سالہ شخص متاثر پایا گیا ہے۔ سی ایچ پی انفیکشن کا ذریعہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہانگ کانگ میں ابھی تک کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت کی اطلاع ہے اور 37 دیگر مشتبہ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے، جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.