پارلیمنٹ میں اٹھی جے این یو کو کچھ وقت تک بند کرنے کی مانگ

نئی دہلی، 5 فروری (یواین آئی) لوک سبھا میں آج مانگ کی گئی کہ دارالحکومت کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) میں ملک مخالف سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے اسے کچھ وقت کے لئے بند کر دیا جائے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ویرندر سنگھ مست نے وقفہ صفر میں کہا کہ ملک کی بڑی یونیورسٹی اورتعلیمی ادارے عوام کے پیسوں سے چلتے ہیں۔جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو اس لئے قائم کیا گیا تھا تاکہ وہاں ملک کے گاؤں میں رہنے والے غریب طلبا و طالبات وہاں پڑھیں گے۔ لیکن عوام کے پیسے سے پڑھائی کی بجائے وہاں ملک مخالف سرگرمیاں ہوتی ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہاں اسی طرح کی ملک مخالف باتیں کہیں جا رہی ہیں جو آزادی کے پہلے محمد علی جناح کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کو تھوڑے دن کے لئے بند کر دیا جانا چاہئے، تاکہ ایسی سرگرمیوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔

Comments are closed.