ہندوستان بمقابلہ پاکستان: پاکستان کے خلاف اس کرشمائی کیچ نے پلٹ دی بازی، ویڈیو کی زبردست دھوم
پوچیفسٹوم: کرکٹ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں ہندوستان – پاکستان سے سخت مقابلہ کوئی نہیں ہوسکتا۔ انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ میں بھی اس مقابلے میں کھلاڑیوں کےدرمیان اپنی کارکردگی سے چھاپ چھوڑنے کی سبقت لینے کی کوشش نظر آئی۔ جنوبی افریقہ میں کھیلے جارہے اس اہم مقابلے میں پاکستان کے کپتان روہیل نظیر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم اس سے پہلے عالمی کپ میں ہندوستان سے 9 بار مدمقابل ہوچکی تھی اور پانچ میں اسے جیت بھی نصیب ہوئی تھی۔

انڈر 19 عالمی کپ کا گزشتہ خطاب پرتھوی شا کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے جیت حاصل کی تھی۔ فائل فوٹو
ہندوستانی گیند بازوں نے بنایا دبدبہ
مگر اس مقابلےکے آغاز سے ہی پاکستان کے بلےباز اس بڑے میچ کے دباؤ میں نظر آئے۔ ٹیم نےاچھی شروعات کی، لیکن ہندوستانی گیند بازوں کی زبردست کارکردگی کے سبب ٹیمزیادہ تیز رفتار سے رن نہیں بنا سکی۔ اس کے علاوہ وقفے وقفے پر وکٹ گرنے سے بھی ٹیم نہیں سنبھل پائی۔ یہی وجہ رہی کہ ایک وقت 4 وکٹ پر 34 اوورمیں 146 رن بنا کر بہترین اسکور کی طرف بڑھ رہی پاکستانی ٹیم 172 رنوں تک ہی پہنچ پائی۔
دویانش سکسینہ نے بلے سے بھی انڈر 19 عالمی کپ میں اہم تعاون دیا ہے۔ فائل فوٹو
اس کیچ نے بدل دی بازی
پاکستان کے حق میں جاتی یہ بازی پلٹنے کا کام ہندوستانی کھلاڑی دویانش سکسینہ نے کیا۔ اس وقت جب میچ میں سلامی بلے باز محمد حارث بہترین انداز میں کھیل رہے تھے اور صرف 14 گیندوں پر21 رن جوڑ چکے تھے، دویانش سکسینہ نے کرشمائی کیچ لے کرنہ صرف ان کی اننگ کا خاتمہ کیا، بلکہ بازی بھی ہندوستانی ٹیم کے حق میں موڑ دی۔ دراصل، ہندوستانی گیند باز ارتھو انکولیکر کی گیند پر انہوں نے زبردست سوئپ شاٹ لگایا، لیکن گیند اسکوائر لیگ باؤنڈری کی طرف ہوا میں چلی گئی۔ سبھی کھلاڑیوں اور شائقین کی نظریں اس طرف اٹھ گئیں۔ ایسے میں دویانش سکسینہ نہ صرف بجلی کی رفتار سے گیند کے قریب پہنچے بلکہ ڈائیو لگا کر آخری وقت میں گیند کو زمین سے نصف انچ کی اونچائی پراپنے ہاتھوں میں محفوظ طریقے سے قید کرلیا۔

What a catch by Saxena#INDvsPAK404:13 PM – Feb 4, 2020Twitter Ads info and privacySee Cric.news’s other Tweets
26 رن جوڑ سکے آخری پانچ وکٹ
دویانش سکسینہ کے اس کیچ نے جہاں ہندوستانی کھلاڑیوں کو خوشی کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا۔ وہیں پاکستانی ٹیم اور پاکستانی حامیوں کو حیران کردیا۔ کیونکہ دویانش سکسینہ کے اسی کیچ کے بعد جو پاکستانی ٹیم ٹکردینے والے اسکور کی طرف بڑھتی نظر آرہی تھی، وہ 200 رن کے اعدادوشمار سے بھی بہت دور رہ گئی۔ محمد حارث کے آؤٹ ہونےکے بعد پاکستان کے آخری 5 وکٹ محض 26 رن جوڑکر آؤٹ ہوگئے۔
Comments are closed.