بھاجپا سرکار اقتدار میں آئی تو جموں کشمیر سے دفعہ 370کا خاتمہ اور رام مند کی تعمیر یقینی بنائی گئی / دلی میں انتخابی ریلی سے وزیر اعظم کا خطاب

کانگریس اور دیگر پارٹی گزشتہ 70سالوں میں ملک کے عوام کو کیا دیں سکی

سرینگر /04فروری / سی این آئی دہلی میں بھاجپا کی حکومت آئی تو ایک نیا دور شروع ہوگا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بی جے پی سرکار نے جھار کنڈ سے نکسواد اور جموں و کشمیر سے ملٹنسی کاخاتمہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھاجپاسرکار ہی ہے جنہوں نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کی اور رام مند کی تعمیر یقینی بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ370کا خاتمہ ملکی مفاد اور جموں و کشمیر کے مفاد میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے دور دراز پچھڑے علاقوں تک بجلی ، پانی اور سڑکیں پہنچائی ہے جبکہ کانگریس پارٹی ہمارے کاموں سے ناخوش ہوکر ہماری بھر پور مخالفت کررہی ہے ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی سرکار کے کئی سخت فیصلوں سے کانگریس ہم سے ناخوش ہے تاہم ہم نے جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ سے نکسلواد اور ملٹنسی کا خاتمہ کردیا ہے ۔ انہوںنے جموں وکشمیر میںبھارتیہ جنتا رٹی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس بات کی آشا ہے کہ جموں وکشمیر بہت جلد بھاجپا کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے 370کا خاتمہ ملکی مفاد اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق میں کیا گیا ہے اس دفعہ سے ریاست کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل تھیں تاہم اب یہاں خوشحالی کا نیادور شروع ہوگا۔ انہوںنے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ جموں کشمیرسے دفعہ 370ختم کرنے پرکانگریس ہم سے ناخوش ہے کیوں کہ یہ ملکی مفاد میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ انہوںنے مجموعہ سے خطاب کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھا کہ کیا کشمیر سے دفعہ 370ختم کرنے کا فیصلہ غلط تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھاجپا سرکار میں ہی ممکن ہوا کہ رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا گا ۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ان دور دراز پچھڑے علاقوں تک بجلی پہنچائی جہاں بجلی کی ترسیلی لائینیں پہنچانا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا ۔ ہم نے گاوں گائوں تک سڑکیں بچھائی ، ہر گائوں میں آج نل کے ذریعے پانی پہنچتا ہے ۔ مودی نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی نے جن علاقوں کو نظر انداز کیا تھا ہماری سرکار نے ان علاقوںکو اپنے ساتھ ملاکر ان کیلئے تعمیری اور ترقی کی راہیں ہموار کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہماری سرکار بنتی ہو تو کسانوں کو فائدہ ملے گا جبکہ ملک کی راجدھانی کو نئے شکل و صورت دی جائے گی ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.