پی ڈی پی کے سابق ممبر اسمبلی اور ٹریڈ لیڈر کی نظر بندی ختم

ایم ایل اے ہوسٹل میں اب بھی 15لیڈران نظر بند

سرینگر04 فروری: جموںوکشمیر انتظامیہ نے پی ڈی پی کے سابق ممبر اسمبلی اور ٹریڈ لیڈر کی رہائی عمل میں لائی ۔ مزید دو کی رہائی کے بعد اب ایم ایل اے ہوسٹل میں 15لیڈران نظر بند ہے۔ یو پی آئی کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز سابق پی ڈی پی ایم ایل اے اعجاز احمد میر اور فیڈریشن آف انڈسٹریز کشمیر کے صدر شکیل احمد قلندر کی نظر بندی کو ختم کرکے اُنہیں گھر جانے کی اجازت دی۔ انتظامیہ نے پچھلے ایک ہفتے سے نظر بند لیڈران کی رہائی کا سلسلہ شروع کیا تاہم ابھی بھی سرینگر کے ایم ایل اے ہوسٹل میں 15لیڈران نظر بند ی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جموںوکشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ کی رہائی کے بارے میں انتظامیہ نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

Comments are closed.