ٹنل کے آر پار مختلف سڑک حادثات میں 10افراد لقمہ اجل، 40کے قریب زخمی

زخمیوں میں کئی ایک کی حالت نازک ، ریاستی گورنر کا اظہار رکھ ، مہلوکین کے حق میں معاوضہ کا اعلان

سرینگر: جموں و کشمیر میں ٹنل کے آر پار مختلف سڑک حادثات میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 40کے قریب افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ادھر ریاستی گورنر نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسی دوران کئی سیاسی لیڈران نے بھی ادھم پورہ حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں ٹنل کے آر پار مختلف سڑک حادثات میں کم سے کم دس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ ضلع ادھم پور میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ دیگر 31 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی شکار ہونے والی بس جموں سے سری نگر آرہی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سری نگر کے لئے روانہ ہونے والی بس گذشتہ رات دیر گئے ضلع ادھم پور کے چنڈی میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 32 زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں سے مزید ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سبھی زخمیوں کو بہتر علاج ومعالجہ کے لئے جموں منتقل کیا گیا ہے۔ریاستی پولیس کے مطابق حادثہ گذشتہ رات تقریبا 12 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ‘سری نگر جانے والی ایک بس کو گذشتہ رات تقریبا 12 بجکر 15 منٹ پر چنڈی ادھم پور میں حادثہ پیش آیا۔ چونکہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندیاں عائد تھیں، حادثے کا شکار ہونے والی بس کے ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کو چکمہ دینے کے لئے ایک متبادل اور اندرونی راستہ اختیار کیا تھا’۔اس حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں محمد اقبال برکات اور منظور احمد ساکنان شوپیان ضلع، فاروق احمد اور آسیہ بشیر ساکنان بانڈی پورہ اور غلام احمد میر ساکنہ بارہمولہ ضلع شامل ہیں۔اس حادثے میں مجموعی طور 32 افراد زخمی ہوگئے جن میںسے پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ادھر صوبہ جموں کے ہی ضلع کشتواڑ میں ایک اور سڑک حادثہ پیش ایا جس میں تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ مغل میدان کشتواڑ میں تین افراد جاں بحق اور مزید تین زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق اس گاڑی کو دادپیٹھ نامی علاقے میں حادثہ پیش آیا اور اس میں تین کی موت واقع ہوئی جبکہ تین زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناخت غلام حسن ولد غلام محمد ساکنہ دادپیٹھ، بے بی ،دختر ایاز احمد ساکنہ دادپیٹھ اور جعفر حسین لون ساکنہ دادپیٹھ کے طور ہوئی ہے۔جبکہ حادثے میں دیگر کئی افراد زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کا علاج کشتواڑ اسپتال میں جاری ہے۔اس دوران رام بن کے قریب ایک اور سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص جان بحو ہوا ہے ۔ معلوام ہوا ہے کہ گوردیو سنگھ ساکنہ جموںنامی ایک ڈرائیور اْس وقت جاں بحق ہوگیا جب اْس کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرائی۔مجموعی طور پر تین الگ الگ سڑک حادثات میں دس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 40کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے سڑک حادثات کے حوالے سے کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.