بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
سرینگر/: ہندپاک کے مابین کشیدگی کے بیچ بھارت کے سابق سربراہ ’را‘ اے ایس دلت کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بھارت کے سابق را سربراہ اے ایس دلت نے ہند پاک کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ۔ ایک اخبار کر دئے گئے انٹر ویو میں اے ایس دلت نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کرنے کے لیے ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔سابق ’را‘ چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں جب کہ اب پاکستان کے ساتھ مستقل تنازعہ کو اختتام پذیر ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارت کی طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا سامنا کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ ہند پاک کے مابین اس وقت کشیدہ ماحول بنا ہوا جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے بھی کئے
Comments are closed.