ویڈیو: ’’ریڈ کراس‘‘ہسپتالوں اورشعبہ طب کی نشانی نہیں /ڈاک

ہسپتالوں ، ایمبولینسوں اور ڈاکٹروں کیلئے الگ نشان موجود

 

سرینگر: انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں کی چھتوں پر ’’ریڈ کراس‘‘کے نشان لگانے کی ہدایت پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کشمیر کے صدرڈاکٹر نثار الحسن نے کہا ہے کہ شعبہ طب اور اس سے وابستہ افراد کی منفر شناخت کیلئے ’’ریڈ کراس ‘‘ کا نشان صحیح نہیں ہے بلکہ یہ عالمی ریڈ کراس کا نشان ہے جو دنیا بھر میں انسانی بقاء کے کام انجام دی رہے ہیں تاہم ہسپتالوں ، ڈاکٹروں اور شعبہ طب سے وابستہ دوسرے افراد کو منفر شناخت فراہم کرنے کیلئے دوسران نشان ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وادی میں اکثر ڈاکٹر اپنی گاڑیوں کے شیشوں پر ’’ریڈ کراس‘‘ کا نشان لگاتے ہیں جبکہ ادویات کی دکانیں بھی نشانی کے طور پر ریڈ کراس کا نشان لگاتے ہیںجو کہ ایک غلط طریقہ ہے ۔ اور اس کیلئے ایسے اشخاص سزا کے مستحق ہوسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے لئے اور ڈاکٹروں کیلئے ریڈ کراس کا استعمال نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ ہسپتالوں کیلئے ایک الگ نشان ہے ۔انہوںنے متعلقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا نشان ہی اپنائیں تاکہ ہمارے شعبہ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو ۔

Comments are closed.