دنیا کے نامور کھلاڑی کشمیری تیز ترین گیند باز سے متاثر
صوفی کشمیر کا نیا کرکٹ چہرا
کشمیر کے جوان تیزگیند باز نے اس وقت دنیا کے نامور کرکٹ کھلاڑیوں کو متاثر کیا جب وہ بنگلور کے چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کنگس الیون پنجاب کے ساتھ نیٹ پریکٹس کررہے تھے۔مہجور علی صوفی ریاست کے دوسرے تیز ترین باولر ہیں۔صوفی نے نیٹ پریکٹس کے دوران دنیا کے نامور کھلاڑیوں کو گیندیں ڈالیں جن میں ہاشم آملا،گلیم میکس ویل،مارٹن گوپٹل ،اور ورندر سہواگ شامل ہیں۔کنگس الیون پنجاب اور اسسٹینٹ اورجموں کشمیر کے کوچ متھن منہاس اس وقت صوفی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے تیار کررہے ہیں۔صوفی اس وقت اسپیڈ اسٹار کے نام سے مشہور ہیں۔جموں کشمیر رانجی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑی ہونے کے علاوہ صوفی 2012میں راجستھان رایلز کا حصہ بھی رہے ہیں۔
Comments are closed.