ائر فورس کی مظفرآباد کے جنگلاتی علاقے میں سٹریک کے بعد وادی میں انٹرنیٹ پر قدغن

انٹرنیٹ کی رفتار دھیمی کرکے 4Gسے 2جی رفتار پر چالو، عوامی حقوں میں شدید ناراضگی

سرینگر: انڈین ائر فورس کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اورمظفر آباد کے بالاکوٹ جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کے کیمپوں پر حملوں کے بعد وادی میں انٹرنیٹ کی روح قبض کرلی گئی ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار پر قدغن لگاکر اس کو 4Gسے 2جی رفتار پر چالو رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق انڈین ائر فورس کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہوکر مظفرآباد کے بالا کوٹ علاقے میں جنگلاتی علاقوں میں ایک ہزار کے بم گرانے کے دوران وہاں موجود عسکریت تنظیموں کے تربیتی کیمپوں کو ختم کرنے کا دعویٰ کے بعد وادی میں تیز رفتار انٹرنیٹ رفتار کی روح قبض کرلی گئی ہے اور اس کی رفتا رکو دھیمی کرکے 4Gسے 2Gکی رفتار پر رکھاگیا ہے ۔ انٹرنیٹ کی سہولیات پر با بار قدغن لگانے کے انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عوامی حلقوں نے سخت تشویش اور برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں کسی بھی جگہ کوئی بھی واقع پیش آئے تو اس کا نزلہ انٹرنیٹ پر گرایا جاتا ہے جو اس دور جدید میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے برابر ہے ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ انڈین ائر فورس نے پاکستانی حدود میں بم گرائے تو اس کے بعد وادی میں انٹرنیٹ پر قدغن کا کیا مقصد ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے تمام دیگر اضلاع میں انٹرنیٹ کی رفتار دھیمی کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو خاص کر طلبہ ، ملازمین اور میڈیا سے وابستہ افراد کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انٹرنیٹ پر ایک بار پھر قدغن کے خلاف عوامی حلقوں نے سخت تشویش اور برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح بار بار انٹرنیٹ پر قدغن لگانے سے انتظامیہ عام لوگوں کو مشکلات میں دھکیل رہی ہے ۔

Comments are closed.