انڈین ائرفورس کی جانب سے مظفرآباد بالاکوٹ میں فضائی حملہ کے بعد وادی میں فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اہم تنصیبات کیلئے فورسز کی اضافی نفری تعینات

سرینگر: اینڈین ایر فورس کی جانب سے مظفرآباد میں حملے کے بعد وادی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کئے گئے ہیں جبکہ فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ اس دوران تمام حساس مقامات پر پولیس اور فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق انڈین ائر فورس کی جانب سے مظفرآباد کے بالاکوٹ جنگلاتی علاقے میں ائر سٹرائک کے بعد وادی میں فورسز کو الارٹ کیا گیا ہے اس دوران تمام حساس جگہوں پر فورسز اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انڈین ائر فورس کی جانب سے مظفر آباد میں بم گرانے کے بعد وادی میں سکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ بھارتی ا یئر فورس نے کنٹرول لائن پار کرکے ‘بڑی اسٹرئیک ‘ انجام دی ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی جنگی جہاز پاکستانی علاقہ میں بہت اندر تک جاکر بحفاظت واپس آگئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی جنگی طیاروں نے کنٹرول لائن پار کرکے ایک ہزار کلو گرام وزنی بم گراکرجنگجوؤں کا ایک بڑا کیمپ تباہ کردیا۔ پاکستانی فوج نے ٹویٹ کے ذریعے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پار کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جہازوں نے مظفر آباد کی طرف سے در اندازی کی اور اْن کے جہازوں کی جوابی کارروائی کے بعد واپس چلے گئے۔پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل غفور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی طیاروں کی طرف سے چھوڑا گیا ”پلے لوڈ” (بم) بالا کوٹ کے نزدیک گرگیا۔تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔غفور نے اْس جگہ کی تصویریں بھی جاری کیں۔بھارتی فضائی فورسز کی اس کارروائی کے بعد وادی بھر میں فورسز کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اہم شخصیات ، فوجی تنصیبات پولیس سٹیشنوں کے ارد گرد فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ فورسز کو الارٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔

Comments are closed.