ملک سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا ، نہ اٹکیں گے، نہ رکیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے
سرینگر: پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر جوابی کارورائی کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا ‘ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اورآج پورا ملک بے حد خوش ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیراعظم ہند نریندر مودی نے راجستھان کے چرو میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پردھان سیوک کام کررہا ہے کیونکہ ہمارے لئے ملک پہلے ہے۔ ہم لوگ ‘جے جوان، جے کسان اورجے وگیان’ کے احساس سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاکستان میں جوابی کارروائی کے بعد پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے۔ ہرطرف ہندوستانی فضائیہ کے اقدامات کی خوب تعریف ہورہی ہے۔ اسی ضمن میں وزیراعظم نریندرمودی نے راجستھان کے چرومیں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ ملک ایک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں آج خوشی کا ماحول ہے۔ ملک سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا ہے۔ نہ اٹکیں گے، نہ رکیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویرسپوتوں کی ماتاوں کوسلام کرتے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا ہے کہ آپ کا پردھان سیوک کام کررہا ہے کیونکہ ہمارے لئے ملک پہلے ہے۔ ہم لوگ ‘جے جوان، جے کسان اورجے وگیان’ کے احساس سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ میں خوش ہوں کہ دو دن قبل ‘پردھان منتری کسان سمان ندھی’ لانچ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج پھرسے وہی بات دوہراتا ہوں جو میں نے 2014 میں کہی تھی۔ سوگندھ مجھے اس مٹی کی، میں ملک کونہیں جھکنے دوں گا۔ میں ملک نہیں رکنے دوں گا، میں ملک نہیں ۔
Comments are closed.