ٹیکسٹائیلز کی مرکزی وزیر نے الیکٹرانک موڑ کے ذریعے سری نگر کے کارپٹ ایکسپورٹ

پروموشن کونسل کے دفتر کا اِفتتاح کیا

سری نگر: ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آئی آئی سی ٹی سری نگر میں قائم کئے گئے کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے دفتر کا اِفتتاح کیا۔
اِس سلسلے میں منعقد ہ تقریب پر ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹس شانت منو ،ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹس آر کے جہا ، چیئرمین سی ای پی سی مہاویر پرتاب شرما ، اے ڈی ڈی سی سری نگر پرنما متل اور آئی آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر زُبیر احمد کے علاوہ کئی دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اُمید ظاہر کی کہ سری نگر میں سی ای پی سی کے دفتر کے قیام سے متعلقہ افرادکو فائدہ ہوگااور اس سے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
اُنہوںنے کہاکہ بھارت میں صدیوں سے دستکاری کے ذریعے قالین بنائے جاتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اس شعبے میں تقریباً 20لاکھ لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔
سمرتی ایرانی نے کہ پہچان مہم کے تحت رجسٹریشن کے لئے 90ہزار دراخوستیں موصول ہوئی ہیں اور اب تک تقریباً 60,000 پہچان کارڈ دستکاروں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کشمیر کی قالین صنعت کو فروغ دینے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
دریں اثناء اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ ٹیکسٹائل کمیٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ہینڈی کرافٹس اور سی ای پی سی کے ساتھ اشتراک کر کے سری نگر میں آئی آئی سی ٹی میں جانچ لیبارٹری کی سہولیات دستیاب کرائے گا۔
اِس موقعہ پر مزید بتایاگیا کہ پشمینہ شالوں پر جی ایس ٹی کی شرح کم کرنے کے لئے ٹیکسٹائل وزارت کی طرف سے وزارتِ خزانہ کو ایک سفارش بھیجی جائے گی۔
سی ای پی سی کے چیئرمین نے کہا کہ جموں وکشمیر خطے سے تعلق رکھنے والے ممبران کو جی ایس ٹی کے بارے میں مزید جانکاری دینے کے لئے ایک مہم چلائی جائے گی۔

Comments are closed.