ملک دشمن نعرے بازی کرنے کاجموں پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیا ، تین افراد کے خلا ف کیس درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی

سرینگر//21فروری// اے پی آئی بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں سرمائی راجدھا نی جموں میں نعرے بازی کر نے والے تین افراد کے خلاف پولیس نے کیس درج کر کے ان کی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کردی ۔پولیس نے لوگوں سے تلقین کی کہ اگر انہیں مذکورہ افرد کے بارے میں کوئی علمیت ہوتو نزدیکی پولیس اسٹیشن کو جانکاری فراہم کریں۔اے پی آ ئی کے مطابق سرمائی راجدھانی جموں کے جی جی ایم سا ئینس کالیج کے احاطے میں ملک دشمن نعرے بازی کرنے کے معاملے کا جموں پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تین نا معلوم نو جوانوں کے خلاف کیس درج کرکے ان کی تلاش بڑے پیمانے پرشرع کردی ۔ایس ایس پی جموں تجندر سنگھ کے مطابق جی جی ایم کالیج میں تین کشمیری طلاب نے بھارت مخالف نعرے بازی کی ہے جوایک ناقا بل برداشت عمل ہے اور ایسے عناصر کسی راحت کے مستحق نہیں ہے ۔ایس ایس پی نے کہا کہ کالیج کے آس پاس نسب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور نعرے بازی کرنے والے افراد کی تصویریں شائع کی گئی ہے اگر ان کے بارے میں لوگوں کوکسی بھی طرح کی علمیت ہوتو نز دیکی پولیس اسٹیشن کوجانکاری فراہم کریں۔ایس ایس پی کے مطابق نعرے بازی کر نے والوں کے خلاف 142ARPC 341 147 148 336کے تحت کیس درج کر کے ان کی تلاش بڑے پیمانے پرشرع کردی ۔ادھرپولیس کے مطابق وادی سے تعلق رکھنے والے کئی مسافروں نے بھی بھارت مخالف او پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی جسکا سنجیدہ نوٹس لیاگیا ہے اورا س واقعے کے خلاف کالیج میں زیرتعلیم طلاب پچھلے تین دنوں سے سر آ پااحتجاج بنے ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق ملک دشمن سرگر میاں انجام دینے کی کسی کو اجا زت نہیں دی جاسکتی ہے۔

Comments are closed.